اسلام اور علوم جدید

جدید علوم نے اسلام کی دعوت کے نقطہ نظر سے بہت سے مواقع اور چیلنج پیدا کیے ہیں۔ ان مواقع اور چیلنجز کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ دین کے طالب علم ان علوم کے بنیادی مباحث کا مطالعہ کریں۔ اس اسٹریم کے کورسز یہ ہیں:

ماڈیول  MS01: اس ماڈیول میں انسانی علوم جیسے سوشیالوجی، انتھرو پالوجی، سائیکالوجی وغیرہ کے ان مباحث کا مطالعہ کیا جائے گا جو کسی نہ کسی طرح سے اسلام کی دعوت سے متعلق ہیں۔  ان تمام علوم میں ایسے بہت سے مباحث موجود ہیں جو دور جدید میں اسلامی دعوت کے لیے بہت مفید ہیں۔ اس کے علاوہ دور جدید میں اسلام پر جو اعتراضات کیے گئے ہیں، وہ بھی زیادہ تر سوشل سائنسز کی بنیاد ہی پر ہیں۔

ماڈیول MS02: یہ ماڈیول “اسلام اور معاشیات” کے مباحث پر مبنی ہو گا۔  اگرچہ اکنامکس کا شمار بھی سوشل سائنسز ہی میں ہوتا ہے تاہم اس کی اہمیت اور مباحث کی گہرائی کے سبب اس کا مطالعہ ہم ایک علیحدہ ماڈیول میں کریں گے۔ دور جدید میں بینکنگ، انشورنس، کرنسی  اور کارپوریٹ فائنانس کے علوم نے اسلام کی دعوت کے لیے جہاں بہت سے چیلنج پیدا کیے ہیں، وہاں بعض ایسے مواقع بھی ہیں جو اسی علمی ترقی کی بدولت پیدا ہوئے ہیں۔  ان کا مطالعہ انشاء اللہ اس ماڈیول کا موضوع ہو گا۔

ماڈیول MS03: اس ماڈیول میں نیچرل سائنسز جیسے فزکس، کیمسٹری، بائیالوجی، آسٹرانومی وغیرہ کے ان مباحث کا مطالعہ کیا جائے گا جنہوں نے اسلام کی دعوت کے لیے کچھ مواقع یا چیلنج پیدا کیے ہیں۔ مثلاً بائیالوجی میں جہاں ڈارون کے نظریے نے مذاہب کے لیے ایک عمومی چیلنج پیدا کیا ہے، وہاں انسانی جسم کے نظام کی  تفصیلات  کی مدد سے ایک عام انسان کے اللہ تعالی کی ذات اور اس کی حکمت و دانش پر ایمان کو مضبوط کرنا بہت آسان ہو گیا ہے۔ اس نوعیت کے مباحث کا مطالعہ انشاء اللہ ہم اس ماڈیول میں کریں گے۔

ماڈیول MS04: دور جدید کی فلسفیانہ تحریکوں جیسے ماڈرنزم اور پوسٹ ماڈرنزم نے فکری سطح پر اسلام کی دعوت کے لیے کچھ چیلنج اور مواقع پیدا کیے ہیں۔ ان کا مطالعہ اس ماڈیول کا موضوع ہو گا۔

یہ ماڈیولز ابھی تیاری کے ابتدائی مرحلے میں ہیں اور انہیں دستیاب ہونے میں کافی وقت لگے گا۔

Islamic Studies Program Registration