دعوت دین

دعوت دین وہ ذمہ داری ہے جس کے لیے دین کے طالب علم، دین کو اعلی سطح پر سمجھ کر اس کا انذار کرتے ہیں۔ انہی طالب علموں کی خدمت کے لیے یہ اسلامک اسٹڈیز پروگرام تیار کیا گیا ہے۔ اس اسٹریم میں ہم نہایت تفصیل سے دعوت دین اور اس سے متعلق طریق ہائے کار (Dawah Tactics) کا مطالعہ کریں گے۔ یہ ان ماڈیولز پر مبنی ہو گا:

ماڈیول DW01: اس ماڈیول میں ہم دعوت دین کی اہمیت، داعی کی صفات اور اس کا کردار، دعوت دین کی منصوبہ بندی اور دعوتی پیغام کی تیاری سے متعلق مباحث کا مطالعہ کریں گے۔

ماڈیول DW02: یہ ماڈیول ان طالب علموں کے لیے ہے جو اعلی سطح پر دعوت دین کا کام کرنا چاہتے ہوں۔ اس میں ہم دور جدید میں دعوت دین کی حکمت عملی (Strategy) کا مطالعہ کریں گے۔ دور جدید کے وسائل جیسے انٹرنیٹ، ٹیلی وژن، پرنٹ میڈیا وغیرہ کو دعوتی مقاصد کے لیے کیسے استعمال کیا جائے؟ معاشرے کے مختلف طبقات جیسے جدید تعلیم یافتہ افراد، اسکالرز، بزنس ایگزیکٹوز، عام تاجر طبقہ، مزدور طبقہ، گھریلو خواتین اور بچوں تک دین کی دعوت کیسے پہنچائی جائے؟ داعی حضرات اپنے کام میں کیا غلطیاں کرتے ہیں؟ مستقبل قریب میں دعوت دین کے تقاضے کیا ہیں اور اسلام کی دعوت کو کیا چیلنج درپیش ہیں؟ ان تمام مباحث کا تفصیلی مطالعہ انشاء اللہ ہم اس ماڈیول میں کریں گے اور مختلف دعوتی تحریکوں اور شخصیات کی کیس اسٹڈیز کی مدد سے ہم دعوتی حکمت عملی کے مباحث پر بات کریں گے۔

ان میں سے پہلا ماڈیول اس وقت دستیاب ہے جبکہ دوسرے ماڈیول پر کام ابھی پلاننگ کے مرحلے میں ہے۔

اگر آپ اس پروگرام میں دلچسپی محسوس کرتے ہیں تو انرول منٹ کے لیے نیچے دیے ہوئے لنک پر کلک کیجیے۔

Dawa'h Studies Module
Islamic Studies Program Registration