مسلم دنیا کے مختلف گروہوں کے نظریات کا تقابلی مطالعہ

اسے ہم جدید علم الکلام کہہ سکتے ہیں۔ امت مسلمہ میں مختلف فرقے اور گروہ پائے جاتے ہیں جو اپنے عقائد و نظریات اور زندگی کے عملی مسائل پر ایک دوسرے سے اختلاف رکھتے ہیں۔ اس پروگرام میں ہم نہایت غیر جانبداری سے ان مختلف گروہوں کے نظریات کا باہم موازنہ کریں گے اور یہ دیکھیں گے کہ ان کے دلائل کی بنیاد کیا ہے۔ اس پروگرام کو سات ماڈیولز میں تقسیم کیا گیا ہے:

ماڈیولCS01: اس ماڈیول میں انشاء اللہ ہم اہل سنت، اہل تشیع اور اباضی مسلک کا تقابلی مطالعہ کریں گے اور یہ دیکھیں گے کہ کن کن امور میں ان کے نظریات یکساں ہیں اور کن امور میں یہ ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ اہل تشیع اور خوارج کے ذیلی گروہوں کا مطالعہ بھی اسی ماڈیول کا حصہ ہو گا۔

ماڈیولCS02: اس ماڈیول کا موضوع اہل سنت کے ذیلی گروہ جیسے سلفی (اہل حدیث)، سنی دیوبندی ، سنی بریلوی اور ماورائے مسلک مسلمانوں کے نظریات کا تقابلی مطالعہ ہے۔

ماڈیولCS03: اس ماڈیول میں انشاء اللہ ہم ان اقلیتی مذہبی گروہوں کے نظریات کا موازنہ مین اسٹریم مسلمانوں کے عقائد سے کریں گے، جو کہ اپنے نظریات میں مین اسٹریم مسلمانوں سے بہت دور مقام پر کھڑے ہیں ۔ ان میں منکرین · سنت اور منکرین ختم نبوت شامل ہیں۔

ماڈیولCS04: یہ ماڈیول انشاء اللہ مختلف فقہی مکاتب فکر کے اصولوں اور فروعی مسائل کے تقابلی مطالعہ پر مشتمل ہو گا اور تقابلی مطالعہ اور علم الفقہ پروگرامز میں مشترک ہو گا۔ اس طرح سے ماڈیول FQ02 اور CS04 دراصل ایک ہی ماڈیول کا نام ہے۔

ماڈیولCS05: اس ماڈیول میں انشاء اللہ ہم اہل تصوف کے مختلف گروہوں اور ان کے ناقدین کے نظریات کا تقابلی مطالعہ کریں گے۔ وہ صوفیاء جو شریعت کے پابند ہیں، ان کے نظریات کا موازنہ ان صوفیاء کے نظریات سے کیا جائے گا جو شریعت کی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ اسی طرح جو لوگ مروجہ تصوف پر تنقید کرتے ہیں، ان کے نظریات کا موازنہ اہل تصوف سے کیا جائے گا۔

ماڈیول CS06: اس ماڈیول کا موضوع دینی تحریکوں کی بنیاد پر بننے والے گروہوں کے نظریات ہیں۔ ان میں سیاسی، عسکری، دعوتی اور علمی و فکری تحریکیں شامل ہیں۔ انشاء اللہ ہم یہ دیکھیں گے کہ دور جدید کی دینی تحریکوں کے نظریات کیا ہیں؟ ان کا ارتقاء کیسے ہوا اور ان کی تاریخ کیا ہے؟ ان تحریکوں کے ناقدین ان پر کیا تنقید کرتے ہیں؟ ان تحریکوں کے کام کے کیا اثرات مسلم دنیا پر مرتب ہوئے ہیں؟

ماڈیول CS07: اس ماڈیول میں انشاء اللہ ہم ان فکری، ثقافتی، معاشی، قانونی اور سماجی مسائل کا تفصیل سے مطالعہ کریں گے جو دور جدید میں پیدا ہوئے ہیں۔ یہ وہ مسائل ہیں جن کی بنیاد پر اس وقت مسلمانوں کے اندر تین گروہ موجود ہیں : روایت پسند، جدت پسند اور معتدل جدید۔ ان تینوں کے نظریات کا تقابلی مطالعہ اس ماڈیول کا حصہ ہے۔

یہ ساتوں ماڈیول تیار ہو چکے ہیں اور اس وقت دستیاب ہیں۔

ماڈیول CS00 ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے کلک کیجیے۔
ماڈیول 07, 06, 05, CS01, 02, 03, 04 صرف رجسٹرڈ طلباء و طالبات کے لیے ہیں۔ انہیں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے پہلے رجسٹریشن فارم پر کیجیے۔ فارم کے لیے رجسٹریشن پر کلک کیجیے۔

پہلا ماڈیول ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اس بٹن پر کلک کیجیے۔
Comparative Studies - Introduction
فارم کے لیے رجسٹریشن پر کلک کیجیے۔
Islamic Studies Program Registration