اسلامک اسٹڈیز پروگرام کا فلسفہ

اسلامک اسٹڈیز پروگرام کے پیش نظر کچھ مخصوص مقاصد ہیں اور کچھ ایسی اقدار ہیں جن کا فروغ ہمارا فلسفہ ہے۔

• امت مسلمہ میں بالعموم اور بالخصوص دین کے طالب علموں اور داعیوں میں تزکیہ نفس کو فروغ دینا ۔
• امت مسلمہ میں بالعموم اور دین کے طالب علموں میں بالخصوص مثبت اورغیر متعصبانہ رویہ پیدا کرنا۔
• امت مسلمہ میں بالعموم اور دین کے طالب علموں میں بالخصوص قرآن و سنت سے وابستگی پیدا کرنا ۔
• دین کے طالب علموں میں تحقیقی اور غیر متعصبانہ سوچ پیدا کرنا اور اس کے ساتھ ساتھ خود احتسابی اور اپنی اصلاح کا مزاج پیدا کرنا
• اپنی استطاعت کی حد تک امت مسلمہ میں دین کے صحیح علم کو عام کرنا۔
• امت مسلمہ کے مختلف دینی گروہوں میں غلط فہمیاں دور کر کے انہیں قریب لانا۔
• دین کے طالب علموں میں اختلاف رائے کو ایک مثبت قدر کے طور پر متعارف کروانا ، اس کے آداب سکھانا اور اختلاف رائے اور تفرقے میں فرق کو واضح کرنا۔
• دین کے طالب علموں میں خدمت دین کی اسپرٹ پیدا کرنا کہ وہ اپنی زندگیوں کو دین کی خدمت کے لیے وقف کر دیں اور دنیا کے فوائد حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ وقت دین کی خدمت کے لیے بھی نکالیں۔
• ایسا نصاب تشکیل دینا جس سے گزر کر دین کے ایسے داعی تیار ہوں، جو دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق دین کو اس کی اصل شکل میں پیش کر سکیں۔
• دین کے طالب علموں میں خود احتسابی اور اپنی رائے سے رجوع کو بطور مثبت قدر متعارف کروانا۔ اس بات کی تلقین کرنا کہ ہمیں ہمیشہ اپنے نظریات اور اعمال کا احتساب کرتے رہنا چاہیے اور جب کوئی بہتر بات معلوم ہو تو اپنی سابقہ رائے کو تبدیل کر دینا چاہیے۔

اگر آپ ہماری کسی بھی تقریر و تحریر میں یہ محسوس کریں کہ ہم نے ان اقدار سے انحراف کیا ہے تو ہمیں مطلع فرما کر شکریہ کا موقع دیجیے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس فلسفے پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔

اگر آپ اس پروگرام میں دلچسپی محسوس کرتے ہیں تو انرول منٹ کے لیے نیچے دیے ہوئے لنک پر کلک کیجیے۔

Islamic Studies Program Registration